پی او اے کے زیر اہتمام انٹرنیشنل اولمپک ڈے کی تقریب ،شرکاءکا کھیلوں کی ترقی کےلئے ہر ممکن اقدامات کا اظہار

پی او اے کے زیر اہتمام انٹرنیشنل اولمپک ڈے کی تقریب ،شرکاءکا کھیلوں کی ترقی کےلئے ہر ممکن اقدامات کا اظہار
کھیلوں کی ترقی کےلئے حکومتی سر پرستی بہت ضروری ہے،عارف حسن
اولمپک ڈے پر قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ قومی ہاکی ٹیم اپنا کھویا ہوا مقام ضرور حاصل کرے گی ،شہبازسینئر
لاہور۔23 جون(اے پی پی )پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جمعرات کی شام لاہور میں انٹرنیشنل اولمپک ڈے کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پی او اے کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر ) عارف حسن نے کی ، تقریب میں شرکت کرنےوالوں میں پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہبا ز سینئر،چوہدری نوید عالم گجر ،خواجہ جنید ،منظور سینئر ،طاہر زمان ،بریگیڈیئر مسرت اللہ،بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید ،پنجاب اولمپک ایسویسی ایشن کے صدر خواجہ ادریس حیدر،سلیم ناظم ،پی اے او کے سیکرٹری جنرل خالد محمود و دیگر شامل تھے ، اولمپئنز کھیلوں کی فیڈریشز اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اولمپک ہاﺅس پہنچے اور انہوں نے اولمپک ڈے کے موقع پر ملک میں کھیلوں کی ترقی کےلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔