پی ایس ایل فائیو، کراچی کنگز دوسرے نمبر پر پہنچ گئی، ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

اسلام آباد ۔13 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور اس نے پہلے ہی پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ کراچی کنگز کی ٹیم 4 فتوحات کے بعد ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں ملتان سلطانز نے اب تک 8 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، کراچی کنگز اور پشاور زلمی 9، 9 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ لاہور قلندرز کی ٹیم 9 میچز کھیل کر چار میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں 7 ، 7 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔