پی ایس ایل 8،پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوہرادیا

پی ایس ایل 8،پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوہرادیا

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔ صائم ایوب نے 23 رنز ،حسیب اللہ خان نے 15 ،کپتان بابر اعظم نے 64 ،محمد حارث نے 34 ،جمی نیشم 2، عامر جمال 1 ، عظمت اللہ10 اور ٹام کوہلر کیڈمور نے 16 رنز کی اننگز کھیلی، یوں پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنزبنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے دو وکٹیں لیں، جبکہ فضل حق فاروقی، حسن علی، محمد وسیم جونیئر اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 171 رنز بناسکی۔ اسلام آباد یونائیڈ کی جانب سے رحمان اللہ گربازنے 10 رنز، صہیب مقصود 60 ،اعظم خان 2 ، ایلکس ہیلز57 ، کولن منرو 4، فہیم اشرف 5 اور شاداب خان نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کے سلمان ارشاد اور عامر جمال نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے ایک وکٹ لی۔ پلیئنگ الیونز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی قیادت شاداب خان نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، رحمان اللہ گرباز، صہیب مقصود، کولن منرو، اعظم خان، فہیم اشرف، مبصر خان، حسن علی، محمد وسیم جونیئر اور فضل حق فاروقی شامل تھے۔بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی کی ٹیم میں صائم ایوب، حسیب اللہ، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور،جمی نیشم، عامر جمال، مجیب الرحمان، عظمت اللہ عمرزئی، وہاب ریاض اور سلمان ارشاد شامل تھے۔