Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومعلاقائی خبریںچشتیاں ،تیزرفتار مسافر بس اور موٹرسائیکل رکشہ کی ٹکر، نوجوان جاں بحق...

چشتیاں ،تیزرفتار مسافر بس اور موٹرسائیکل رکشہ کی ٹکر، نوجوان جاں بحق ، بھائی شدید زخمی

چشتیاں ۔ 19 مئی (اے پی پی):چشتیاں کے نواحی اڈا چک سیداں والاکے قریب تیزرفتار موٹرسائیکل رکشہ اور مسافر بس کے ٹکر کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار حسین کالونی کا 20 سالہ نوجوان عمران ولد رمضان انصاری جا ں بحق جبکہ اس کا حقیقی بھائی رضوان شدید زخمی ہوگیا

جسے ریسکیو 1122 کے عملہ نے تحصیل ہسپتال چشتیاں پہنچایا۔پولیس نے مسافر بس اور رکشہ کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق متوفی اپنے زخمی بھائی کے ہمراہ چک بخشن خاں سے موٹرسائیکل رکشہ پر سوار ہو کر چشتیاں واپس آرہے تھے کہ سامنے سےآ ۤنے والی تیز رفتار بس نے ٹکر ماردی۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں