16 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومعلاقائی خبریںچودھری شافع حسین کی متحدہ علما بورڈ پنجاب کے دفترآمد، علامہ ڈا...

چودھری شافع حسین کی متحدہ علما بورڈ پنجاب کے دفترآمد، علامہ ڈا کٹرراغب حسین نعیمی ودیگرممبران سے ملاقات، اوقاف کی زمینوں کوواگزار کرانے کااعلان

- Advertisement -

لاہور۔26فروری (اے پی پی):وزیراوقاف پنجاب چودھری شافع حسین نے محکمہ اوقاف کی زمینوں کوواگزار کرانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اوقاف کی ز مینوں پرناجائز قبضے ختم کرکے وہاں پر تعلیمی ادار ے اورہسپتال تعمیر کئے جائیں گے۔علما کرام نفرت کے بیانیہ ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔معاشرے سے نفرتوں کوختم کرکے اتحاد واتفاق کو فروغ دینا ہوگا۔ملک وقوم کی ترقی کیلئے تمام طبقات کو اپنا اپنا کردار ادا کر ناہوگا۔

علما کرام مساجد سے صفائی اورآداب معاشرت کی خصوصی آگاہی دیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو یہاں متحدہ علما بورڈ پنجاب کے دفترکے دورہ کے موقع پرکیا۔دفتر آمدپر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ومتحدہ علما بورڈ پنجاب علامہ ڈ اکٹرراغب حسین نعیمی نے انکااستقبال کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے متحدہ علما بورڈ پنجاب کے اغراض و مقاصد اور3سالہ کارکرد گی کے حوالے سے صوبائی وزیراوقاف کو تفصیل سے بتایا۔اس موقع پر ڈاکٹرطاہررضابخاری،بورڈ ممبران علامہ ضیا اللہ شاہ بخاری،پروفیسر حماد لکھوی،علامہ یاسین ظفر،علامہ حسین اکبر،مولانا محمدعلی نقشبندی،سردار محمدخان لغاری سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ومتحدہ علما بورڈ پنجاب نے کہاکہ متحدہ علما بورڈ پنجاب میں تمام مسالک کو نمائندگی موجود ہے۔

معاشرے میں اتحاد المسلمین اورنفرت انگیز سرگرمیوں کی ر وک تھام کیلئے علما کرام بھرپورکردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں امن وامان بحال رکھنے کیلئے ہمیں اخوت و بھائی چارئے،مذہبی ہم آہنگی کیلئے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔معاشرتی ترقی کیلئے امن وامان کاقیام ازحدضروری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566851

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں