چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے جائیکا کے ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا ڈپارٹمنٹ ٹر ایتو تریوکی ملاقات

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا ڈپارٹمنٹ ٹر ایتو تریوکی نے جمعرات کو ملاقات کی جس میں دونوں اداروں کے درمیان پائیدار تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مستقبل کے ممکنہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستان میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این آئی ڈی ایم) کے جدید آؤٹ لک کے ساتھ ایکسچینج پروگراموں کے ذریعے آفات کے خاتمے اور آفات کے خطرے میں کمی کے لیے ایک فکری اور علمی فورم کو فروغ دینے پر زور دیا ۔