Election day banner
18.2 C
Islamabad
جمعہ, دسمبر 13, 2024
ہومقومی خبریںچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ فنانس کمیٹی کاالوداعی...

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ فنانس کمیٹی کاالوداعی اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ایوان بالا کے انتظامی امور کو دیکھنے کیلئے بنائی کمیٹی نے اپنا آئینی اور قانونی کردار احسن طریقے سے ادا کیا ہے اور اس دور میں تمام اراکین کا بھر پور تعاون حاصل رہا ہے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سینیٹ فنانس کمیٹی کے الوداعی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اراکین اس سلسلے میں مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے شفاف انداز میں معاملات کو چلانے میں معاونت اور رہنمائی کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ شفاف اور بہتر نظام کاری ہماری اولین ترجیح رہی اور اس مقصد میں نمایاں کامیابی بھی ملی۔ اجلاس میں کمیٹی نے گزشتہ کچھ عرصے میں کئے جانے والے معمول کے اخراجات کی منظوری بھی دی۔ چیئرمین سینیٹ نے تمام ارکان کمیٹی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اراکین کمیٹی نے معاملات کو شفاف انداز میں چلانے پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

- Advertisement -

اجلاس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم کے علاوہ سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر ہدایت اللہ اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی ،سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان، سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام اور وزارت خزانہ کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں