چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کا مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کے حادثاتی انتقال پرگہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار

Muhammad Sadiq Sanjrani
Chairman Senate Muhammad Sadiq Sanjrani

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی ، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کے حادثاتی انتقال پرگہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔دریں اثناء ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کے حادثاتی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔