چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی کی اعلیٰ اختیاراتی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات

General Syed Asim Munir
General Syed Asim Munir

راولپنڈی۔22ستمبر (اے پی پی): چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے اعلیٰ اختیاراتی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دفاع اور سلامتی کے امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں وفد نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی۔