چین، کوئلے کی کان میں حادثے سے 4افراد ہلاک

چین میں کوئلے کی ایک کان میں حادثے سے 4 افراد ہلاک

بیجنگ۔6اپریل (اے پی پی):چین میں کوئلے کی ایک کان میں حادثے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ صوبہ ہنان کے لینگشوئی جیانگ شہر میں کو ئلے کی کان میں ہونے والے حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اداروں نے جائے حادثہ پر آپریشن مکمل کر دیا ہے تاہم حادثے کی وجہ جاننے کی تحقیقات جاری ہیں۔