چینی صدر شی کا کورونا وائرس سے متاثرہ ووہان شہر کا دورہ

بیجنگ ۔ 10 مارچ (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ منگل کو کورونا وائرس کے ایپی سینٹر ووہان شہرکا دورہ کیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق چینی صدر نے اپنے اس دورے میں متعدی بیماریوں کے انسداد کے ایک مرکز کا معائنہ بھی کیا۔ میڈیا پر دکھائے گئے مناظر میں شی جن پنگ ماسک پہنچے ہوئے تھے، جب کہ انہوں نے ایک ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیکل سٹاف اور وائرس سے متاثرہ افراد سے خطاب بھی کیا ۔یہ وائرس سب سے پہلے ووہان شہر میں سامنے آیا تھا اور سب سے زیادہ افراد بھی اسی شہر میں اس وائرس کا شکار بنے ہیں۔ شی جن پنگ کے اس دورے کو چین میں اس وائرس کے حوالے سے صورت حال بہتر ہونے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ ووہان شہر سمیت پورا ہوبے صوبہ جنوری سے مکمل طور پر لاک ڈاو¿ن ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ان سخت اقدامات کی وجہ سے اس وائرس کے پھیلاو¿ کے خلاف چین کو خاصی کامیابی ملی ہے۔