24.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچینی صدر کی فن لینڈ کے نو منتخب صدر کو مبارکباد

چینی صدر کی فن لینڈ کے نو منتخب صدر کو مبارکباد

- Advertisement -

بیجنگ ۔16فروری (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے فن لینڈ کے نو منتخب صدر کو مبارکباد دے دی۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق چینی صدر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین اور فن لینڈ کے تعلقات میں اپنی روایتی دوستی کو جاری رکھا گیا ہے اور حالیہ برسوں میں نئی پیش رفت بھی ہوئی ہے۔

دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی احترام، مساوی سلوک اور باہمی فائدے کی پاسداری کی ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ وہ چین -فن لینڈ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں نیز  چین اور فن لینڈ کے درمیان دوستی کو جاری رکھنے، بات چیت اور تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کے  درمیان مستقبل پر مبنی  نئے طرز کی شراکت داری کو گہرا کرنے،

- Advertisement -

عالمی چیلنجز  سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور عالمی امن و ترقی کو فروغ دینے کے لئے صدر الیگزینڈر  کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=440133

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں