چین ،سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ترقیاتی انڈیکس میں مسلسل اضافہ

بیجنگ ۔11ستمبر (اے پی پی):چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز نے ترقیاتی انڈیکس جاری کیا۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ اگست میں گھریلو طلب میں اضافے ، ٹیکسوں اور فیسوں میں کمی، نجی کاروباری اداروں کے فروغ اور سرمائے کے بہاؤ سمیت مستحکم معاشی ترقی کی سلسلہ وار پالیسیوں کی بدولت ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں مسلسل تیسرے ماہ اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

چائنا ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انڈیکس کے ذیلی اشاریوں میں میکرو اکنامک پرسیپشن انڈیکس، جامع بزنس انڈیکس، مارکیٹ انڈیکس اور ان پٹ انڈیکس میں مسلسل تین ماہ سے اضافہ جاری ہے جبکہ سب انڈسٹری انڈیکس میں ٹرانسپورٹیشن انڈیکس میں مسلسل چار ماہ سے اضافہ جاری ہے۔ سماجی خدمات اور ہوٹل و کیٹرنگ کے اشاریوں میں لگاتار دو ماہ سے اضافے کا رجحان برقرار ہے ۔