بیجنگ۔13مئی (اے پی پی):چین لاطینی امریکی ممالک کو 9.2 بلین ڈالر کے قرضے فراہم کرے گا۔تاس کے مطابق چین کے صدر شی جن پھنگ نے ’’چین – لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی کمیونٹی‘‘کے عنوان سے فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک لاطینی امریکی ممالک کو 66 بلین یوآن (9.2 بلین ڈالر) کی کریڈٹ لائن فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین لاطینی امریکی ممالک سے مزید اعلیٰ معیار کی مصنوعات درآمد کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی ترقی میں مدد کے لئے مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔