بیجنگ۔23اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چین کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات فخر کا باعث ہیں،چین نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے چار روزہ دورے بیجنگ کے موقع پر قومی کمیٹی برائے عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین وانگ ہننگ سے گفتگوکرتےہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نےچین کے 74 ویں یوم تاسیس کے موقع پر چین کی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات فخر کا باعث ہیں۔ چین نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمپوزیم میں غوروخوص اور بحث ومباحثے کے نتیجے میں موثر سفارشات سامنے آئیں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=404284