ڈسکہ ، محکمہ سوئی گیس کی گیس چوروں اور کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری،کنکشنز منقطع

سیالکوٹ۔ 19 ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ میں محکمہ سوئی گیس کی گیس چوروں اور کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس ڈسکہ کے انچارج محمد شبر رضا کا کہنا ھے ایم ڈی محمد عامر طفیل کے حکم کے مطابق ریجنل مینجر کی سربراہی میں گیس چوروں، کمپریسر استعمال کرنے والوں، گھریلو کنکشن سے کمرشل استعمال کرنے والوں اور ڈیفالٹرصارفین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائیاں جاری ہیں، گیس چوری کرنےاورکمپریس استعمال کرنے والوں کے کمپریسر قبضے میں لے کران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے

جبکہ ربڑ پائپ استعمال کرنے پر بھی ڈسکہ سے 12 کنکشن منقطع کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ گھریلو میٹر سے کمرشل استعمال پر جامکےچیمہ ڈسکہ، جامکےچیمہ، آدمکے چیمہ، بھوپالوالہ اور مراد پورسے کنکشز منقطع کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

محمد شبر رضا کا کہنا تھا کہ ایسے تمام عناصر جو غیر قانونی طور پر گیس کا استعمال کر رہے ہیں محکمہ ان کو متنبہ کرتا ہے کہ وہ اس فعل سے باز رہیں، پکڑے جانے کی صورت میں ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔