ڈپٹی کمشنر آفس خضدار کے سبزہ زار میں شجرکاری مہم کا آغاز

واسا نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواں شہر کے تعاون سے سلہڈ ڈمپنگ گراؤنڈ میں 300 پودے لگا دیئے
واسا نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواں شہر کے تعاون سے سلہڈ ڈمپنگ گراؤنڈ میں 300 پودے لگا دیئے

خضدار۔ 29 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر آفس خضدار کے سبزہ زار میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار محمدعارف خان زرکون ناظم جنگلات خضدار اویس زہری و دیگر اور نے پودا لگاکر باقاعدہ طور پر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر خضدار نے ڈی سی آفس کے احاطہ میں قائم نرسری کا بھی افتتاح کردیا۔

ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم میں تمام طبقات بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس حوالے سے متعلقہ محکمہ جات عوام الناس کو شعور و آگاہی بھی فراہم کردیں تاکہ ڈسٹرکٹ کا ہر فرد شجرکاری کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر اس میں حصہ لیں درخت کی افادیت مسلمہ حقیقت ہے جو ہر شعبے میں انسان کے لئے فائدہ مند ہے ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا انتہائی ضروری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں خضدار میں درخت لگائے جائیں گے اور اس مہم میں ہر شہری زیادہ سے زیادہ حصہ لیکر اس کی وسعت میں اضافہ کیا جائیگا۔