Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایو ںمیں کمی کا اعلان

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایو ںمیں کمی کا اعلان

حیدرآباد۔ 24 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث ضلع میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سانگھڑ سے کراچی ایئر کنڈیشن کوچ کا کرایہ 950 اور ایئر کنڈیشن وین 900 روپے جبکہ نان اے سی بس 800 روپے، سانگھڑ سے حیدرآباد اے سی وین 350 اور نان اے سی 300 روپے، سانگھڑ سے نواب شاہ وین 200 روپے اور بس 170 روپے، سانگھڑ سے میرپورخاص 190 روپے، سانگھڑ سے کھپرو وایا پیرو مل روپے 170 روپے، سانگھڑ سے سکھر بس 750 روپے، سانگھڑ سے شہدادپور وین 110 اور بس کا کرایہ 100 روپے سمیت باقی مقامی روٹ پر بھی کرایہ میں کمی کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں