Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر کی ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی سخت...

ڈپٹی کمشنر کی ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی سخت کرنے کے احکامات جاری

- Advertisement -

بھکر۔ 25 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں آج بھی شہر میں خانسر چوک اور سرائے مہاجر پر ناجائز تجاوزات کو ختم کیا گیا اور ساتھ ہی دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ متعین کردہ سرکاری حدود لائن ہرگز کراس نا کریں اور شہر میں ناجائز تجاوزات کے اسباب پیدا نہ کریں،

بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے دکانوں کے سامنے ریڑھی کھڑی کرنے پر بھتہ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف موقع پر کارروائی کرتے ہوئے انکی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی دکان دار کو ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ سرکار کی جگہ پر ریڑھی کھڑی کرنے کیلئے بھتے وصول کرے۔

- Advertisement -

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے جہان خان پر تجاوزات کے خاتمہ کے بعد کی گئی شجرکاری کا بھی معائنہ کیا اور خصوصی تاکید کی کہ متعلقہ دوکاندار ان پودوں کی بطور خاص دیکھ بھال جاری رکھیں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، ضلع بھکر ہمارا ہے ہم سب نے ہی اس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے ہیں ،یہاں سڑکیں کشادہ اور صاف ستھری ہونگی تو ہی لوگوں کو بے ہنگم ٹریفک کی دشواریوں سے بچایا جائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں