ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی، منشیات سمگلرز گرفتار،10 کلو چرس ،525 گرام آئس برآمد

Drug smugglers
Drug smugglers

ڈیرہ غازی خان۔ 23 اپریل (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے کارروائی کرکے منشیات سمگلرز سے 10 کلو چرس اور 525 گرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ڈی پی او احمد محی الدین کے ویژن کے مطابق تھانہ دراہمہ پولیس نے کارروائی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ جیسے مکرہ دھندہ میں ملوث معاشرے کے ناسوروں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنا رہی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ دراہمہ جعفر حبیب اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات سمگلر محمد طارق ولد محمد خان سکنہ ضلع قلعہ عبداللہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 10 کلو چرس اور 525 گرام ائس برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔