Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومقومی خبریںکئی سال بعد پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری خطے کے دیگر ممالک کو...

کئی سال بعد پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری خطے کے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ رہی ہے،یہ پی ٹی آئی کی ٹیکسٹائل پالیسی کی وجہ سے ممکن ہوا، اسد عمر کا ٹویٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہاہے کہ کئی سال بعد پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری خطے کے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ رہی ہے اور یہ پی ٹی آئی کی ٹیکسٹائل پالیسی کی وجہ سے ممکن ہوا۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلومبرگ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کئی سال بعدٹیکسٹائل انڈسٹری خطے کے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ صنعت ن لیگ دور حکومت میں نیچے جا رہی تھی، یونٹس بند ہونے کے ساتھ اب بڑے پیمانے پر توسیع جاری ہے، تیزی پی ٹی آئی کی ٹیکسٹائل پالیسی کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں