کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں3.0ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان

State Bank
State Bank

کراچی۔ 08 اپریل (اے پی پی):مارچ 2024 میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں3.0 ارب ڈالر کی رقم آئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق نمو کے لحاظ سے مارچ 2024 کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہ بماہ بنیاد پر31.3فیصد اور سال بسال بنیاد پر 16.4 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔

مالی سال 24 کے پہلے 9 مہینوں کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں21.0ارب ڈالر کی رقم آئی، جو مالی سال23 کے ابتدائی نو مہینوں کے 20.8ارب ڈالر کی نسبت 0.9 فیصد زیادہ ہے۔

مارچ2024 کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب سے 703.1ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 548.5ملین ڈالر، برطانیہ سے 461.5 ملین ڈالراور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے 372.5 ملین ڈالر موصول ہوئیں۔