کاشتکار خوشحال ہوں گے تو ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا، محمد خالد وسیم

Department of Livestock

سیالکوٹ۔ 25 ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر معاونت آف ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک کے چیئرمین و سماجی رہنما محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور پیداواری اخراجات میں کمی کے لیے زرعی سائنسدان اور توسیعی افسران نئے عزم اور ولولے کےسا تھ کا شتکاروں کی عملی تربیت وفنی رہنمائی کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاروں کی زرعی آمدن بڑھانے کے لئے ذریعے معیاری بیج اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کرنا انتہائی اہم عوامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کا شتکار خوشحال ہوں گے تو ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا،جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال اور چھوٹے کاشتکاروں کی مالی معاونت کے ذریعے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر کے زرعی خود کفالت کے حصول کو ممکن بنایا جائے ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ زرعی سائنسدانوں اور فیلڈ ماہرین و افسران کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے زرعی آمدن میں اضافہ ہو گا جس سے کاشتکار خوشحال ہوں گے اور ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔