اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے حوالے سے کچھ جعلی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جو کہ غلط ہیں، ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔
بینک کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق ایس بی پی واضح طور پر اس خبر کی تردید کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ اس وقت ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔