کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.45 فیصد تک پہنچ گئی، قومی ادارہ صحت

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران18 ہزار 950 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

منگل کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 950 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 653 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 3.45 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 162 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے