اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):گرین لینڈ پبلک سکول روات اور بھوربن مری کے اساتذہ اور فیکلٹی ممبران نے ایوان بالا کی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔
پیر کوایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایوان کو آگاہ کیاکہ گرین لینڈ پبلک سکول روات اور بھوربن مری کے اساتذہ اور فیکلٹی ممبران مہمانوں کی گیلری میں موجود ہیں۔
ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا پر جوش خیر مقدم کیا۔