گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،این آئی ایچ

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 945 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

جمعرات کواین آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 945 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 121 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹوں کی شرح 0.87 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق جبکہ 72 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔