- Advertisement -
ریاض۔ 7 اگست (اے پی پی)سعودی خواتین نے گھڑ سواری کا شوق پورا کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کھیلوں کے کسی میدان میں پیچھے نہیں ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مہنگے کھیل کے باوجود سعودی خواتین میں گھڑ سواری کا شوق بڑھ رہا ہے۔اصطبل میں ایک گھوڑا رکھنے کا ماہانہ خرچ 1200 ریال ہے ، چارے کا خرچ 600، گھوڑے کی نشست کا خرچ 300 جبکہ ڈاکٹر کا خرچ 500 اور دیکھ بھال کرنے والے کا خرچ 500 ریال ہے۔ اس کے باوجود سعودی خواتین میں گھڑ سواری مقبول ہوتی جارہی ہے جو گھڑ دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں اور بعض نے خود کو بہترین گھڑ سوار ثابت کر کے انعامات بھی جیتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=158336
- Advertisement -