ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے آخری دو کوارٹر فائنلزکل کھیلے جائیں گے

ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے آخری دو کوارٹر فائنلزکل کھیلے جائیں گے

بھوبنیشور۔24جنوری (اے پی پی): انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 15واں ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے آخری دو کوارٹر فائنلز کل (بدھ کو ) کھیلے جائیں گے۔ ہاکی کے میگا ایونٹ میں کل بدھ کو آخری دو کوارٹر فائنل میچز کا فیصلہ ہوگا۔

میگا ایونٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ انگلینڈ اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں نیدرلینڈز اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ مینز ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہےجس میں شائقین ہاکی کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔میگا ایونٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔

میگا ایونٹ میں کل بدھ کو آخری دو کوارٹر فائنل میچز کا فیصلہ ہوگا۔ تیسرا کوارٹر فائنل میچ انگلینڈ اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں نیدرلینڈز اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

میگا ایونٹ کے چاروں کوارٹرفائنل اور دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچز کلنگا سٹیڈیم، بھونیشور میں کھیلے جائیں گے ۔ پاکستانی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ 2023 کے لئے کوالیفائی نہ کرنے کے باعث ایونٹ میں شریک نہیں ہے، گرین شرٹس کو سب سے زیادہ 4 ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل 27 جنوری کو جبکہ تیسری پوزیشن اور فائنل میچ 29 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔