ہسپتال میں او ٹی بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز

Pimms

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں او ٹی بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں،

اتوار کے روز پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز )کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریکارڈ کے مطابق پمز میں ایمرجنسی آپریشنز کے لیے سپلائی مل رہی ہیں،

پروسیجر کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ او ٹی کے باہر آویزاں لسٹ بےبنیاد ہے، پمز انتظامیہ کا اسکا کوئی تعلق نہیں ہے۔او ٹی کے باہر لسٹ کس نے، کس مقصد کے تحت لگائی،

تحقیقات کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پمز نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو فنڈز ریلیز کرنے کی درخواست بھیجی ہوئی ہے۔ اس صورتحال کے باوجود بھی او ٹی کو بند نہیں کیا گیا۔