ہمارے اہلکار غزہ کے ناصر ہسپتال میں کئی دن سے بے گور و کفن پڑی فلسطینیوں کی نعشوں تک رسائی حاصل نہیں کرسکے، اقوم متحدہ

United Nations
United Nations

غزہ۔13فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے او سی ایچ اے نے کہا ہے کہ غزہ کے ناصر ہسپتال میں اسرائیلی فوجیوں کی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیو ں کی نعشیں کئی دن سے بے گور و کفن پڑی ہیں لیکن ان کے اہلکار ہسپتال کے آس پاس اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے ان تک رسائی حاصل نہیں کرسکے۔

الجزیرہ کے مطابق ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے حالیہ دنوں میں بھی ہسپتال کے قریب6 افراد کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے جن میں ہفتے کے روز ہسپتال کے صحن میں قتل کئے جانے والے 4 فلسطینی اور اتوار کو ہسپتال کے گیٹ کے سامنے مارے جانے والے دو فلسطینی شامل ہیں۔