ہم قبرصی ترکوں کا مسلئہ حل کریں گے ، ترک صدر

انقرہ ۔ 21 جولائی (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی قبرص ترک عوام کا مسلئہ حل کرے گا ۔ترک خبرساں ادارے کے مطابق رجب طیب اردوان نے قبرص پر امن کاروائی کی 44ویں سالانہ یاد کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قبرصی یونانی انتظامیہ کے موقف کی بنا پر مذاکرات سے حسب ِ منشاءنتائج حاصل نہیں کئے جا سکے۔ جزیرے میں حل کا حصول مشرقی بحیرہ روم میں استحکام کے قیام میں اہم سطح کی خدمات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی آئندہ بھی ہمیشہ قبرصی ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ رہے گا۔