یونان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر15.8فیصد کااضافہ

State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):یونان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر15.8فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تافروری 2024 تک یونان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 253.4ملین ڈالرکازرمبادلہ ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.8 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یونان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 218.8 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق فروری میں یونان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 28.1ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 30.8 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 25.3 ملین ڈالرتھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 18.082 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18.308 ارب ڈالرتھا۔