آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیلئے مجموعی طور پر86000 ملین روپے مختص

188

لاہور۔13جون (اے پی پی):پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال2024-25 کے صوبائی بجٹ میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیلئے مجموعی طور پر86000 ملین روپے مختص کئے ہیں۔

جن میں سے جاری سکیموں کے لیے77740 ملین روپے جبکہ نئی اسکیموں کے لیے 7260 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔جاری اہم سکیموں میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے لیے 8846 ملین روپے،نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کے لیے 56000 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔

نئی اسکیموں میں لاہور میں یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے قیام کے لیے 9176 ملین روپے ،جوبلی ٹائون لاہور میںفاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کے لیے 4480 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔