فیصل آباد انتظامیہ نے آئندہ مو ن سون کے دوران متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پلان تیار اورضروری مشینری چالوحالت میں رکھنے کی ہدایت کر دی ہے
آئندہ مو ن سون کے دوران متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پلان تیار

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 09 جون (اے پی پی):فیصل آباد انتظامیہ نے آئندہ مو ن سون کے دوران متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پلان تیار اورضروری مشینری چالوحالت میں رکھنے کی ہدایت کر دی ہے
۔واسا، میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کمیٹیزسمیت تمام متعلقہ سرکاری محکمے آئند ہ موسم برسات میں پیداہونے والی کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے پیشگی حفاظتی، تدارکی اقدامات مکمل رکھیں تاکہ دریاؤں کی متوقع طغیانی اور ممکنہ غیر معمولی بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے کسی مشکل و پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔ ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ محکمہ انہار کے حکام انتظامی افسرا ن کے ساتھ مل کر دریاؤں کے حفاظتی بندوں کا مشترکہ معائنہ کریں گے اور اگر کسی جگہ پر حفاظتی بند کمزور پائے گئے تو وہاں فوری طور پر مرمت شروع کی جائے گی۔انہوں نے کنٹرول رومز وریلیف سنٹرز کے قیام،ٹرانسپورٹ سروسز،سٹاف کیلئے ڈیوٹی روسٹرسمیت دیگر ضروری اقدامات کومکمل رکھنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں ہونے والی موجودہ بارشوں کے باعث ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ خطرات کو مدنظررکھتے ہوئے اس کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ڈینگی کے خلاف بھرپورسماجی تحریک میں مزید تیزی لانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر کے سٹورز میں ناکارہ وفالتو اشیاء اور دیگر کاٹھ کباڑ کو ضوابط کے تحت فارغ کردیں۔انہوں نے ٹائر شاپس،کباڑ خانوں،قبرستانوں سمیت ڈینگی کی پیدائش وافزائش کے دیگر ممکنہ ذرائع کو تسلسل سے چیک کرکے ڈینگی لاروا کی مکینیکل طریقے سے تلفی کویقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔







