آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے

165
محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پنجاب میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ چند مقامات پر ژا لہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند /سمو گ چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا ہے۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش میں کالام 17، سیدو شریف 9، مالم جبہ8، چترال6، چراٹ ،میر کھانی، دروش 5، پاراچنار 4، پشاور (ائیرپورٹ 4، سٹی 3)، بالاکوٹ 3، کاکول 2، تخت بائی ایک، روہڑی 7، لاڑکانہ 3، موہنجودہڑو 2، بارکھان 5، کوئٹہ 2، رحیم یار خان 7، اسلام آباد (ائیرپورٹ 4، سید پور، بوکرا ایک)، مظفر آباد (ائیرپورٹ 3، سٹی2) اور گڑھی دوپٹہ میں بھی 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجی حرارت منفی3، سکردو اور بابوسر میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔