آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور۔18ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب تمام اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اتوار کے روز لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 56فیصد رہا ۔

محکمہ موسمیات نے آج پیر کو لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ 35سے 37سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔