آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم سرد اورخشک رہے گا،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات

ملتان۔10فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔

جمعہ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.2اورکم سے کم 10.6سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح 8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 28فیصداورشام 5بجے 29فیصدتھا۔کل ہفتہ کے روزملتان میں طلوع آفتاب صبح 6بجکر56منٹ پر اورغروب آفتاب شام 6:00بجے ہوگا۔