آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہیگا،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات

لاہور۔26فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شام اور رات کے اوقات میں جزوی ابرآلود رہے گا،اس دوران مری ، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداباندی ہو سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق اتوار کے روز لاہور کا درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد رہا جبکہ کل بروز پیر کو لاہور کا درجہ حرارت 14 سے 16 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔