پونے۔7نومبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل منگل کو ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ میگا ایونٹ کا 40واں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
میگا ایونٹ میں کل منگل کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیدرلینڈزمہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، پونے کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گے ۔ میچ دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں انگلینڈ اور نیدرلینڈز ٹیمیں 7 ،7 میچ کھیل چکی ہیں اور انگلینڈ کی ٹیم تاحال ایک میچ جیت سکی ہے جبکہ چھ میچز میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے دسویں نمبر پر ہےاور میگا ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔ن
یدرلینڈز کی ٹیم بھی سات میچز کھیل چکی ہے، وہ دو میچز جیت چکی ہے جبکہ اس کو پانچ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ نیدرلینڈز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 4پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے ۔ انگلینڈ ٹیم کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیدرلینڈز ٹیم کو سکاٹ ایڈورڈز لیڈ کر رہے ہیں ۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔