دبئی ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہانگ کانگ کے آل راﺅنڈر نزاکت خان کے باﺅلنگ ایکشن کو کلیئر قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ میچز میں باﺅلنگ کرانے کی اجازت دے دی۔ گزشتہ برس آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں نیپال کے خلاف میچ میں ان کے ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا گیا تھا۔ آئی سی سی …
آئی سی سی نے ہانگ کانگ کے باﺅلر نزاکت خان کے باﺅلنگ ایکشن کو کلیئر کر دیا

مزید خبریں
دبئی ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہانگ کانگ کے آل راﺅنڈر نزاکت خان کے باﺅلنگ ایکشن کو کلیئر قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ میچز میں باﺅلنگ کرانے کی اجازت دے دی۔ گزشتہ برس آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں نیپال کے خلاف میچ میں ان کے ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا گیا تھا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نزاکت خان نے 6 دسمبر کو برسبین میں قائم ایکریڈیٹڈ سینٹر میں ٹیسٹ دیا تھا اور ان کی لیگ سپن کی تمام ڈلیوریز 15 ڈگری لیول کے مطابق ہیں۔ آئی سی سی نے ان کے ایکشن کو کلیئر کرتے ہوئے انہیں دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرانے کی اجازت دے دی۔








