آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان ،پاکستانی کرکٹرنداڈارجگہ بنانے میں کامیاب

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں (کل) دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے

دبئی۔23جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا، آل رائونڈر ندا ڈار ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے والی واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائن کو ٹیم کی کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ندا ڈار نے 2022ء میں 18.33 کی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کیں۔ آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ویمنز ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر میں بھارت کی 4 اور آسٹریلیا کی 3 جبکہ پاکستان، نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ایک ایک کرکٹر کو شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر میں کپتان صوفی ڈیوائن، سمرتی مدھانا، بیتھ مونی، ایش گارڈنر، تھالیا میک گراتھ، ندا ڈار، دیپتی شرما، وکٹ کیپر رچا گوش، صوفی ایکلسٹون، انوکا رانا ویرا اور رینوکا سنگھ شامل ہیں۔