آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

برسبین ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، پاکستانی ٹیم پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں بھی مشکلات سے دوچار ہے، گرین کیپس نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 70 رنز بنا لئے تھے، پاکستان کو فتح کیلئے مزید …

برسبین ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، پاکستانی ٹیم پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں بھی مشکلات سے دوچار ہے، گرین کیپس نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 70 رنز بنا لئے تھے، پاکستان کو فتح کیلئے مزید 420 رنز اور کینگروز کو 8 وکٹیں درکار ہیں، اظہرعلی 41 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ یونس نے رنزوں کا کھاتہ نہیں کھولا، دریں اثناءپاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 142 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی تھی، سرفراز احمد 59 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، سٹارک، ہیزلووڈ اور برڈ نے تین، تین وکٹیں لیں، کینگروز ٹیم نے فالو آن کرانے کی بجائے خود کھیلتے ہوئے 202 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کیلئے مجموعی طور پر 490 رنز کا ہدف دیا، عثمان خواجہ 74 اور سٹیون سمتھ 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، راحت علی نے دو وکٹیں لیں۔

Leave a Reply