سڈنی ۔ 7 جنوری (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز مصباح الحق نے آسٹریلیا کے ہاتھوں آخری ٹیسٹ میں شکست کے باوجود فوری طور پر مستقبل کے بارے کوئی فیصلہ کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ کرنے میں ابھی بہت وقت باقی ہے جلد بازی نہیں کروں گا، باﺅلنگ ہمیشہ ہماری طاقت رہی …
آسٹریلیا میں ریکارڈ بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ پی سی بی مستقل بنیادوں پر چند کھلاڑیوں کو پریکٹس کیلئے یہاں بھیجے، مصباح الحق

مزید خبریں
سڈنی ۔ 7 جنوری (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز مصباح الحق نے آسٹریلیا کے ہاتھوں آخری ٹیسٹ میں شکست کے باوجود فوری طور پر مستقبل کے بارے کوئی فیصلہ کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ کرنے میں ابھی بہت وقت باقی ہے جلد بازی نہیں کروں گا، باﺅلنگ ہمیشہ ہماری طاقت رہی ہے لیکن کینگروز کے خلاف سیریز میں ناقص باﺅلنگ سیریز میں کلین سویپ کا سبب بنی، آسٹریلوی سرزمین پر ریکارڈ کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مستقل بنیادوں پر چند کھلاڑیوں کو پریکٹس کیلئے یہاں بھیجے۔ ہفتہ کو سڈنی ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی قائد نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلنے کیلئے 100 فیصد فٹ ہونا ضروری ہے، ہمارے لئے یہ ایک مشکل سیریز تھی، آسٹریلیا نے ہوم کنڈیشنز کا خوب فائدہ اٹھایا اور ہمیں ہر شعبے میں آو¿ٹ کلاس کیا، کامیابی کا کریڈٹ پوری کینگروز ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے بارے جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا، ابھی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنی ہے اور اس کے بعد میں نے پی ایس ایل میں حصہ لینا ہے اسلئے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوچنے میں ابھی بہت وقت باقی ہے۔








