سڈنی ۔ 6جنوری (اے پی پی) آسٹریلیا کی سڈنی ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہوگئی، میزبان ٹیم نے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ اور سٹیون سمتھ کی نصف سنچریوں کی بدولت دوسری اننگز 241 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کےلئے 465 رنز کا ہدف دیا۔ گرین کیپس نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 55 رنز بنا لئے اور میچ کے آخری …
آسٹریلیا کی سڈنی ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہوگئی

مزید خبریں
سڈنی ۔ 6جنوری (اے پی پی) آسٹریلیا کی سڈنی ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہوگئی، میزبان ٹیم نے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ اور سٹیون سمتھ کی نصف سنچریوں کی بدولت دوسری اننگز 241 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کےلئے 465 رنز کا ہدف دیا۔ گرین کیپس نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 55 رنز بنا لئے اور میچ کے آخری روز جیت کےلئے 410 رنز درکار ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 223 رنز خسارے کے ساتھ 315 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، یونس خان 175 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جوش ہیزل ووڈ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔








