آٹوپارٹس کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 16 فیصدکی نموریکارڈ

production of air conditioners
production of air conditioners

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):ملک سے آٹوپارٹس کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر16.55فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2022 تک کی مدت میں آٹوپارٹس کی برآمدات سے ملک کو13.03 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.55 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آٹوپارٹس کی برآمدات سے ملک کو11.18 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،دسمبر2022 میں آٹوپارٹس کی برآمدات کاحجم 1.60 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 2.20 ملین ڈالر اوردسمبر2021 میں 1.86 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں آٹوپارٹس کی برآمدات کاحجم 25.02 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔