آٹو موبائل کے شعبہ کی پیداوار میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 50.16 فیصد اضافہ

129
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):آٹو موبائل کے شعبہ کی پیداوار میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 50.16 فیصد کی شرح نمو ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کےمطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران جیپوں اور کاروں کی پیداوار میں 46.82 فیصد جبکہ ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار میں 219.11 فیصد کی نمایاں بڑھوتری ہوئی ہے۔ اسی طرح ٹرکوں کی پیداوار میں 112.80 فیصد اور بسوں کی پیداوار میں 43.31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب اندرون ملک تیار کیے جانے ڈیزل انجنوں کی پیداوار میں 9.26 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ہلکی کمرشل گاڑیوں ، ٹرکوں ، بسوں اور کاروں وغیرہ کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کے باعث آٹو موبائل کے قومی شعبہ کی پیداوار میں مجموعی طور پر 50 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔