اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):اسلام آبادپولیس نے گاڑی چوری کرنے والے گینگ کے ایک مطلوب رکن کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 35 ملین روپے سے زائد مالیت کی اشیاء سے بھرا ٹریلر برآمد کر لیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل پولیس سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر آئی سی ٹی پولیس نے شہر سے جرائم کے خاتمے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سہالہ پولیس کی ٹیم نے تکنیکی اور انسانی وسائل کا استعمال کیا اور وہیکل لفٹر گینگ کے مطلوب رکن کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کی شناخت شوکت خان کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم نے اس کے قبضے سے چوری شدہ ٹریلر اور 35 ملین روپے کا سامان بھی برآمد کیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔شہریوں کو کسی بھی مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی اطلاع ہنگامی ہیلپ لائن "Pucar-15” کے ذریعے یا "ICT-15” ایپ کے ذریعے دیں۔