افغانستان ، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 301 افراد جاں بحق ، 385 زخمی

افغانستان میں گزشتہ 10 ہفتوں کے دوران طوفانی بارشوں اور سیلاب سمیت مختلف قدرتی آفات سے 301 افراد جاں بحق اور 385 زخمی ہوگئے ہیں۔شنہوا کے مطابق افغانستان کی قومی آفات سے نمٹنے والی اتھارٹی کے ترجمان حافظ محمد یوسف ہمد نے بتایا کہ ان آفات نے ملک بھر میں انفراسٹرکچر اور روزگار کے ذرائع کو شدید نقصان پہنچایا ہے

کابل ۔9جون (اے پی پی):افغانستان میں گزشتہ 10 ہفتوں کے دوران طوفانی بارشوں اور سیلاب سمیت مختلف قدرتی آفات سے 301 افراد جاں بحق اور 385 زخمی ہوگئے ہیں۔شنہوا کے مطابق افغانستان کی قومی آفات سے نمٹنے والی اتھارٹی کے ترجمان حافظ محمد یوسف ہمد نے بتایا کہ ان آفات نے ملک بھر میں انفراسٹرکچر اور روزگار کے ذرائع کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 2 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 7 ہزار 187 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اسی طرح تقریباً 580 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئی ہیں جبکہ 30 ہزار 300 ایکڑ سے زائد زرعی زمین پر کھڑی فصلیں یا تو تباہ ہو گئی ہیں یا پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 18 ہزار 812 خاندان ان قدرتی آفات سے متاثر ہوئے ہیں۔