24.4 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںافغانستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 16 شدت پسند اور 3 سیکورٹی...

افغانستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 16 شدت پسند اور 3 سیکورٹی اہلکار ہلاک، فاریاب میں دو جہادی کمانڈروں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں چار افراد ہلاک ، کابل میں نامعلوم افراد نے بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون امدادی کارکن کو اغواءکرلیا

- Advertisement -

کابل ۔ 11 جون(اے پی پی) افغانستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 16 شدت پسند اور 3 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، فاریاب میں دو جہادی کمانڈروں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں چار افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے، کابل میں نامعلوم افراد نے بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون امدادی کارکن کو اغواءکرلیا۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل میں افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 16 شدت پسند اور تین سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ یہ کارروائیاں ننگر ہار، پکتیکا، غزنی، قندھار، ارزگان، بلخ، فاریاب، قندوز اور ہلمند کے صوبے میں کی گئیں۔ ان کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8424

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں